کراچی،پولیس مقابلہ کازخمی دوران علاج ہلاک، مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ مختلف علاقوں سے کالعدم تحریک طالبان کے پانچ ملزمان سمیت دس ملزمان پکڑے گئے جبکہ منشیات اسمگلر مارا گیا۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نمبر کے قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لانڈھی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار جواری گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ماڑی پور روڈ پر کارروائی کے دوران پولیس نے ایک ڈکیت قمرالدین کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ پی آئی بی پولیس نے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات اسمگلر عمران عرف ڈیکوریشن کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جو دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ ادھر لیاقت آباد نمبر دس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص محمد جمیل جاں بحق ہو گیا۔ سولجربازار تھانے کی حدود میں فاطمی اسپتال سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :