ہالی کی نئی فلم’’پیٹریاٹس ڈے‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:10

ہالی کی نئی فلم’’پیٹریاٹس ڈے‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) ہالی کی نئی فلم’’پیٹریاٹس ڈے‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دیں گئیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹر برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بوسٹن میراتھن کے دوران ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس کمشنر کے اقدامات اور حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں مارک والبرگ،جان گڈمین،جے کے سیمنز،ونسینٹ کراٹولا،جیمز کولبے اور کیون بیکن شامل ہیں۔مذکورہ فلم 21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔