حضورﷺ نے کہا کہ تمہارا دوست ہمارے پاس ہے ۔ مولانا طارق جمیل کا جنید جمشید سے متعلق بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 دسمبر 2016 11:37

حضورﷺ نے کہا کہ تمہارا دوست ہمارے پاس ہے ۔ مولانا طارق جمیل کا جنید ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2016ء) : سانحہ حویلیاں میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں پاکستان کے معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید ان کی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ دیر قبل ایک کال موصول ہوئی ، اور وہ فون کال مجھے انگلینڈ سے ہمارے مشترکہ دوست کی تھی۔

(جاری ہے)

مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ اس دوست نے مجھے بتایا کہ اس کو خواب میں حضرت حمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی زیارت ہوئی ہے اور خواب میں بنی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ طارق جمیل کو یہ پیغام دے دو کہ آپ کے دوست ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کو معاف فرما دیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے جنید جمشید سے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بھی بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات میں جنید جمشید نے مجھ سے کہا کہ آپ کی گفتگو سن کر مجھے یوں محسوس ہوا کہ جیسے کسی نے میرے زخموں پر مرہم رکھ دیا ہو، میرا دل کرتا ہے کہ میں آپ کی باتیں سنتا جاؤں۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کیاکہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :