محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 دسمبر 2016 11:26

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2016ء) : محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات سندھ کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں اعلان کردہ تواریخ کے مطابق ہوں گی۔موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے 2 جنوری کو کھُلیں گے۔

متعلقہ عنوان :