کراچی، پرانی سبزی منڈی میںپولیس مقابلے میں منشیات فروش مارا گیا

لیاقت آباد نمبر 8 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، سولجر بازار سے خاتون کی لاش برآمد

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک منشیات فروش مارا گیا۔ لیاقت آباد نمبر 8 کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق جبکہ سولجر بازار کے علاقے سے خاتون کی لاش ملی ۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس اور منشیات فروش ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت عمران کے نام سے کر لی گئی ۔ ہلاک ملزم پی آئی بی پولیس چوکی پر دستی بم حملے سمیت 15 مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ دوسری جانب لیاقت آباد نمبر 8 کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے جبکہ پٹیل پاڑہ میں فاطمیہہسپتال کے قریب سے خاتون کی لاش ملی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔