دھند کے باعث لیسکو اور نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ گیا، کئی شہروں میں بجلی غائب رہی

لاہور ، شیخوپورہ، مرید کے،ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں اور دیگر شہر تاریکی میں ڈوبے رہے،عوام کو مشکلات کاسامنا بارش نہ ہونے اور شدید دھند کے باعث ٹرانسفارمرز، کنڈکٹرز اور کنڈنسرز پر نمی چھا گئی ، دھند چھٹتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی،حکام

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:44

دھند کے باعث لیسکو اور نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ گیا، کئی شہروں میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) شدید دھند کے باعث لیسکو اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا سسٹم بھی بیٹھ گیا ہے جس کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی غائب رہی ۔ شدید دھند کے باعث لیسکو اور این ٹی ڈی سی سسٹم بیٹھنے سے لاہور اور دیگر شہروں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ۔ صرف لاہور میں لیسکو کے 120 میں سے 117 گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے جس سے آدھے سے زیادہ شہر میں بجلی غائب رہی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں اقبال ٹاؤن، گلشن روڈ، گڑھی شاہو، جیل روڈ سمن آباد، مصطفی ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، کینال پارک، انکم ٹیکس کالونی، جوڈیشل کالونی، ٹھوکر نیاز بیگ اور رائیونڈ روڈ میں بجلی غائب رہی ۔ لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، مرید کے اور ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں اور دیگر شہر تاریکی میں ڈوبے رہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا جب کہ اہم شاہراؤں پر ٹریفک سنگل بھی بند ہو گئے ۔ دوسری جانب لیسکو اور این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے اور شدید دھند کے باعث ٹرانسفارمرز، کنڈکٹرز اور کنڈنسرز پر نمی چھا گئی ، دھند چھٹتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :