پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے،نظام زندگی مفلوج

حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے ٹریفک کے لئے بند، دھندکے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل اور فیصل آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر ،پروازیں کراچی اورسیالکوٹ میں اتاریگئیں، 20 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہو نے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا مسافرجی ٹی روڈ کو استعمال کرکے فوگ لائٹس جلا کر کانوائے کی صورت میں سفر کریں ،ترجمان موٹروے

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:44

پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں  آگئے،نظام زندگی مفلوج
ْ لاہور/فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ، کئی شہروں میں حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بندکیا گیا، لاہور میں دھندکے سبب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو صبح دس بجے تک کے لیے بند کیاگیا ، پروازیں کراچی اورسیالکوٹ میں اتارلی گئیں، 20 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوجانے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، حدنگاہ صفرہونے کے باعث لاہور پنڈی بھٹیاں موٹر وے پر بھی ٹریفک معطل کر دیا گیا۔

لاہور، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، قصور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ۔ دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جب کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی بند کیاگیا ۔

(جاری ہے)

شدید دھند کے باعث سکول اور دفاتر جانے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے بعد حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے کو لاہور سے شیخوپورہ اور اسلام آباد جب کہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد کو ٹریفک کے لئے بند کیاگیا ۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سفر کرنا ہے تو جی ٹی روڈ کو استعمال کیا جائے اور فوگ لائٹس جلا کر کانوائے کی صورت میں سفر کیا جائے۔ لاہور میں دھندکے سبب ایئرپورٹ صبح دس بجے تک کے لیے بند کیاگیا ، پروازیں کراچی اورسیالکوٹ میں اتارلی گئیں۔ 20 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوجانے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔