ْطارق فاطمی کی دورہ امریکا کے دوران اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں،بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

معاون خصوصی کیسینیٹر جان مکین، ایلیٹ اینگل، باب کارکر اور سینیٹر بین کارڈن سے ملاقاتیں ،پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بریفنگ دی پاکستان کی معاشی ترقی کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا ، پاکستان ہمسایوں سمیت پورے خطے کی معاشی ترقی کے لئے تعاون چاہتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے امریکی تعاون سراہتے ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی گفتگو

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:34

ْطارق فاطمی کی دورہ امریکا کے دوران اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں،بھارتی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر جان مکین کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران کئی اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

طارق فاطمی نے امریکی سینیٹ آرمز سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین، ہاؤس آف فارن افیئرز کمیٹی کے اہم رکن کانگریس مین ایلیٹ اینگل، سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے چیئرمین باب کارکر اور سینیٹر بین کارڈن سے ملاقاتیں کیں۔ طارق فاطمی نے سینیٹر جان مکین کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بھی بریفنگ دی اور پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا ہے۔ پاکستان ہمسایوں سمیت پورے خطے کی معاشی ترقی کے لئے تعاون چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں تاہم خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے امریکی تعاون سراہتے ہیں۔

سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی نے پاکستان کے امن اور خطے کی سیکیورٹی کیلئے کیے جانے والی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان وسیع اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں جبکہ امریکی سینیٹ آرمز سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین نے پاکستان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششوں کو سراہا۔