دھند میں کمی پر موٹروے کو کھول دیا گیا ، ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے گریز کرنے کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 دسمبر 2016 11:13

دھند میں کمی پر موٹروے کو کھول دیا گیا ، ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے گریز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2016ء) : دھند میں کمی اور حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ موٹروے حکام نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ تیز رفتاری سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے کے مطابق رات کے وقت اور دھند کے دوران شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے پر سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔ترجمان موٹروے نے ہدایت کی کہ دھند کے دوران موٹروے کی بجائے نیشنل ہائی وے سے سفر کیا جائے۔یاد رہے کہ دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے صبح موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :