Live Updates

شریف خاندان کو بچانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال ہوئے ۔ وکیل پی ٹی آئی بابر اعوان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 دسمبر 2016 10:53

شریف خاندان کو بچانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال ہوئے ۔ وکیل پی ٹی آئی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2016ء) : سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو بچانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے لیے میری دعا بھی ہے اور میں اسے کے لیے کوشش بھی کر رہا ہوں۔ بابر اعوان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن متحد ہوجائے لیکن اگر ہم اکیلے بھی رہے تو احتساب کے لیے کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پانامہ کیس ایک سال کے لیے ہو گیا، اب کیس کی آئندہ سماعت اگلے برس 2017 میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ججز کی چھٹیوں پر اعتراض نہیں ہے ۔ چھٹیوں کے دوران بھی کام سپریم کورٹ کی روایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ دسمبر بھی گزرجائےگا، لیکن مجھےنہیں پتہ اس کا کیا مطلب ہے، اس کا مطلب انہی سے پوچھنا چاہئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم پانامہ کے ملزموں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی اور احتساب ہو کر رہے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات