سپریم کورٹ کمیشن بنائے یا خود کیس سنے ہمیں دونوں قبول ہیں ۔ ن لیگی رہنما انوشہ رحمان
عمران خان کے نزدیک سیاست جھوٹ ہو گی ہمارے نزدیک سیاست عبادت ہے ۔ انوشہ رحمان عمران خان نے موقف بدلہ جب کچھ نہ بن سکا تو دوبارہ موقف بدلا ، کرکٹ کے سوا خان صاحب نے کبھی ریڑھی تک نہیں لگائی ۔ ہم آپ کو پکڑ پکڑ کر کٹہرے میں لائیں گے ۔ ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 دسمبر 2016 10:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2016ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ کیس زیر سماعت ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں آج جو بد تہذیبی کی مثال قائم کی وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ جو فیصلہ عمران خان سنائے قوم اس پر تسلیم خم کرے۔ لیکن عمران خان تو شاید بھول گئے کہ کیس تھا کیا؟ انوشے رحمان نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ کمیشن بنائے یا خود کیس سنے ہمیں دونوں قبول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےعدالت میں ثبوت لانے کا کہا تو تھا لیکن کہاں ہیں وہ ثبوت اورجو فوٹو کاپیاں انھوں نے لگائی کیا وہ شہادتیں ہیں؟ انوشہ رحمان نے کہا کہ کسی سیاسی تقریر کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ بولا جائے، ہمارے وکیل نے کاغذات اور قانون کی روشنی میں بتایا کہ مریم وزیراعظم کے زیرکفالت نہیں ہیں۔(جاری ہے)
عدالت میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی تقاریر میں کوئی تضاد نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نہ پاکستان کے عوام کو مانتے ہیں اور نہ ہی اداروں کو مانتے ہیں۔
انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ آپ کے نزدیک سیاست جھوٹ ہوگی ہمارے لیے سیاست عبادت ہے۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کا کہ آپ اوئے فلاں اوئے فلاں کہہ کہہ کر اداروں کی تضحیک کرتے ہیں۔ ہم کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک شخص کی ہٹ دھرمی ملک کو روک رہی ہے۔ ن لیگی کے رہنما طلال چوہدری نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہ رہے تھے یہ بھاگ جائیں گے اور آج یہ بھاگ گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے کہا تھا عدالت نے کمیشن بنایا تو بائیکاٹ کر دوں گا، ہ ہے عمرانیت ، یہ ہے ہٹ دھرمی۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں جب عمران خان جواب نہ دے سکے تو کہا کہ وزیراعظم کی تقاریر میں تضاد ہے ۔انہوں نے وکیل بدلہ ، اور موقف بدلہ لیکن جب کچھ نہ بن سکا تو پھر سے وہی طریقہ اختیار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ روز موقف بدلنے سے انسان نااہل اور بے وقوف ضرور لگتا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ آپ نے کبھی کام نہیں کیا ، آپ کا ہاتھ ہمیشہ دوسروں کی جیب پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ ووٹ اسی کو دیتے ہیں جو کام کرتے ہیں، طلال چوہدری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے سوا تو آپ نے کبھی ریڑھی بھی نہیں لگائی،سپریم کورٹ میں پانامہ کیس پر اگر کمیشن بنا تو اس کے کٹہرے میں آپ بھی آئیں گے۔ روز موقف بدلنے سے انسان وزیراعظم نہیں بنتا اور ہم اس کمیشن میں آپ کو پکڑ پکڑ کر لائیں گے اور کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.