پاناما کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

کیس کی سماعت نیا بنچ کرے گا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 9 دسمبر 2016 10:01

پاناما کیس  کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9دسمبر۔2016ء) اس سے پہلے سپریم کورٹ ممیں پاناما کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے سماعت کے موقع پر کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جس کے خلاف فیصلہ آئے وہ کہے کہ ہمیں نہیں سنا گیا۔ کمیشن کا مقصد یہ ہے کہ بعد میں کوئی یہ نا کہے کہ کیس ثابت کرنے کا موقع نہیں ملا، اگر فیصلہ دیا کہ دستاویزات درست ہیں تو دوسرا فریق کہے گاصفائی کا موقع نہیں ملا۔

جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ میں ریٹائر ہورہا ہوں، فل کورٹ ریفرنس کے بعد کسی بینچ میں نہیں بیٹھوں گا۔پاناما کیس کی ازسر نو سماعت ہوگی، کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے اب کیس کی سماعت اب نیا بینچ کرے گا۔ سماعت شروع ہوتے ہی چیف جسٹس نے وزیراعظم کے وکیل سے استفسار کیا کہ سلمان بٹ صاحب آپ کو کیا ہدایات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر وزیراعظم کے وکیل نے جواب دیا کہ عدالت جو مناسب سمجھے وہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کےمطابق عمران خان کمیشن پر راضی نہیں۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اپنی بات کریں دوسرے فریق کو چھوڑیں۔وزیراعظم کے بچوں کے وکیل ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے کہا کہ نوازشریف پر براہ راست کوئی الزام نہیں۔ ہم تحقیقات میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ حسن اور حسین نواز اوور سیز پاکستانی ہیں۔

عدالتی کارروائی کا میڈیا ٹرائل جاری ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ہم نے اپنا کیس بنا دیا ہے عدالت اس پر فیصلہ دے ۔اگر کیس ثابت نہ کر سکے تو قانون کے مطابق فیصلہ دیا جائے۔کمیشن کے قیام کے خلاف ہیں۔اگرکمیشن تشکیل دیا گیا تو کمیشن کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ عدالت خود ان درخواستوں کا فیصلہ کرے۔

متعلقہ عنوان :