مکہ :طائف ائر پورٹ پر کام دو ماہ میں شروع ہو جائے گا: پرنس خالد الفیصل

جمعہ 9 دسمبر 2016 09:39

مکہ :طائف ائر پورٹ پر کام دو ماہ میں شروع ہو جائے گا: پرنس خالد الفیصل

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016): سعودی شاہ سلمان کے مشیر خاص پرنس خالد الفیصل نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ طائف ائر پورٹ پرتعمیراتی کام دوماہ تک شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان کی لیڈر شپ کے تحت سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ جس کی جھلک نئے منصوبوں میں دیکھی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2020تک اس ائر پورٹ پر کام مکمل کر لیا جائے گا اور اس اس پر اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کا سلسلہ شرو ع کر دیا جائے گا۔واضع رہے کہ ویژن 2030کے تحت طائف ائر پورٹ پہلا بڑا منصوبہ ہو گا۔