مکہ : حرم سے لیکر منا تک نئی سڑک کی تعمیر کا مسودہ تیار

جمعہ 9 دسمبر 2016 09:39

مکہ : حرم سے لیکر منا تک نئی سڑک کی تعمیر کا مسودہ تیار

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016): مکہ میں ہونے منعقدہونے والی ایک ورکشاپ کے دوران ماہرین نے حرم سے لیکر منا تک نئی سڑک بنانے کے مسودے کی منظوری دی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق حج کے ایام میں حجاج کرام تین راتوں کے لیئے جس جگہ قیام کرتے ہیں ۔ اس ورکشاپ میں سرکاری محکموں کے 130ماہرین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماہرین ا س بات پر متفق ہوئے کہ حرم کے بیرونی حدود سے لے کر منا تک سڑک بنانی انتہائی ضروری ہے ۔ کیونکہ حج کے ایام میں حاجیوں کو رش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ماہرین نے مکہ اور اس کے اطراف میں مقدس مقامات کی صفائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر نا بھی انتہائی ضروری ہے ۔