ابو ظہبی: سول ڈیفنس حکام نے خودکشی کی کوشش کرنے والی غیر ملکی لڑکی کو بچا لیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 09:39

ابو ظہبی: سول ڈیفنس حکام نے خودکشی کی کوشش کرنے والی غیر ملکی لڑکی کو ..

ابو ظہبی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016):ابو ظہبی سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے الضحیاء بلڈنگ سے کود کر خود کشی کی کوشش کرنے والی افریقی لڑکی کو زندہ بچا لیا ۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد عبدل جلیل العنصاری کا کہناہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ایک لڑکی عمارت سے کو د کر خود کشی کی کوشش کر رہی ہے ۔ ان کی ریسکیوٹیم فوراََ متعلقہ جگہ پہنچی اور لڑکی کو خودکشی نہ کرنے پر رضا مند کیا جس کے بعد سول ڈیفنس حکام نے اسے رسی اور فائر لیڈر کی مدد سے بحفاظت نیچے اتار لیا۔ سول ڈیفنس حکام نے لڑکی کی طرف سے خودکشی کی کوشش کرنے کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریزکیا ہے ۔ جب کہ لڑکی نیچے اترنے پر کافی گھبرائی ہوئی تھی ۔