جدہ:سعودی ائر لائنز کو 11طیاروں کی فراہمی اس ماہ ہو جائے گی

جمعہ 9 دسمبر 2016 09:16

جدہ:سعودی ائر لائنز کو 11طیاروں کی فراہمی اس ماہ ہو جائے گی

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016): سعودی عریبین ائر لائنز کے ترجمان کا کہناہے کہ رواں ماہ سعودی ائر لائنز کے طیاروں میں گیارہ مزید طیاروں کا اضافہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ متعلقہ کمپنی سے گیارہ طیارے اس ماہ کسی بھی تاریخ کو فراہم کر دیےء جائیں گے ۔ یہ سعودی ائر لائنز کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ اتنی بڑی تعداد میں طیارے صرف ایک مہینے کے اندر ائر لائن کا حصہ بن جائیں۔

(جاری ہے)

ان طیاروں میں چار بوئنگ 777۔300ایس اورتین 330.300شامل ہیں۔ایک بوئنگ طیارہ 777ای آر 300 گزشتہ روز جدہ ائر پورٹ پر پہنچ چکا ہے ۔جبکہ ایک طیارہ پہلی دسمبر کو پہنچ گیا تھا ۔سعودی عریبین ائر لائن کے ڈائریکٹر صالح الجاسر کا کہناہے کہ خریدے گئے طیارے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں ۔ مسافروں کے لیے آرام دہ سیٹیں ، نماز کے لیے الگ کیبن اور فرسٹ کلاس کے لیے فائیو سٹار ہوٹل کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔