مکہ : حرم کے قریب پارکنگ باقی جگہوں سے 25فیصد مہنگی

جمعہ 9 دسمبر 2016 09:16

مکہ : حرم کے قریب پارکنگ باقی جگہوں سے 25فیصد مہنگی

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016): سعودی عرب کے مقامی اخبار کے مطابق حرم کے قریب بنائی جانے والی کار پارکنگ حرم کے قرب و جوار میں بنائی جانے والی کار پارکنگ لاٹوں سے 25فیصد مہنگی ہے ۔اخبار کا دعویٰ ہے کہ حرم کے قریب پارکنگ میں فیس 15ریال سے لیکر 20ریال فی گھنٹہ تک لی جارہی ہے ۔ جبکہ پہلے یہ صرف 10ریال فی گھنٹہ تھی ۔

(جاری ہے)

سعودی شہری المبارک علی العلانی کا کہناہے کہ اجیاد کے میں پارکنگ لاٹ والوں نے ایک گھنٹہ پارکنگ کے اس سے 20ریال چارج کیے تو وہ حیران رہ گیا کیونکہ پہلے اسی جگہ پارکنگ کرنے کے صرف دس ریال وصول کیے جارہے تھے۔

ٹریفک پولیس ترجمان کا کہناہے کہ وہ پارکنگ فیسوں کے بارے میں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ان کا کام نہیں جبکہ میونیسپلیٹی حکام نے بھی اپنی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔