قطر:نئے لیبر قوانین سے غیر ملکیوں کو ملازمت بدلنے میں آسانی پیدا ہوجائے گی

جمعہ 9 دسمبر 2016 09:16

قطر:نئے لیبر قوانین سے غیر ملکیوں کو ملازمت بدلنے میں آسانی پیدا ہوجائے ..

قطر : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016):قطر میں 13دسمبر کو لاگو ہونے والے نئے رہائشی قوانین کے مطابق غیر ملکی شہریوں کو متعدد نئی سہولیات فراہم ہو جائیں گی ۔نئے قانون کے مطابق غیر ملکی کی سروس کا دورانیہ اسی دن سے شمار کیا جائے گا جس دن سے وہ کسی کمپنی میں کام شروع کر دے گا۔اس میں وہ تمام دن شامل ہوں گے جتنے دن اس نے کام کیا ہو گا۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ نئے قانون کے مطابق غیر ملکی شہری کو کسی دوسری جگہ کام کرنے کے لیے اپنی کمپنی یا سپانسر کی اجازت ضروری نہیں ہے ۔

تاہم اس کو اپنے پہلے سپانسر یا کمپنی سے کیا گیا کنٹریکٹ ختم کرنا ضروری ہو گا۔ اسکے علاوہ ملازمت چھوڑنے سے پہلے اپنے سپانسر یا کمپنی کو پیشگی اطلاع دینی بھی ضروری ہوگی ۔جن غیر ملکیوں کا کنٹریکٹ اوپن اینڈڈ ہو گا وہ کسی بھی وقت اپنی ملازمت بدل سکتے ہیں۔اس کے لیئے انہیں صرف پیشگی اطلاع دینی ہی ضروری ہوگی ۔