جدہ:2ریال کے سِکےّ کیوں متعارف کروائے جا رہے ہیں؟

جمعہ 9 دسمبر 2016 09:09

جدہ:2ریال کے سِکےّ کیوں متعارف کروائے جا رہے ہیں؟

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016):سعودی عرب میں بہت جلد ایک ریال کا نوٹ ختم کردیا جائیگا ،جبکہ اس کی جگہ پر ایک اور دو ریال کے سکے لے لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ماہرین کا کہناہے کہ ایک اور دو ریال کے سکے سافٹ ڈرنکس ، اور دسری چھوٹی سروسز حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

خاص طور پر پارکنگ فیس ادا کرنے کے لیے ان کا استعمال بہترین رہے گا۔سعودی ماہرین کا مزید کہناتھا کہ 2030ویژن کے تحت سعودی عرب میں 80فیصد شہریوں کو جلد سے جلد الیکٹرونک ذرائع استعمال کرنے کے قابل بنانا ہے ۔اس وقت سعودی عرب میں 84فیصد شہری الیکٹرونک ذرائع کے علاوہ کیش سے اشیاء خریدنے کی کو شش کرتے ہیں۔