شارجہ:راہ چلتی خواتین سے پرس اور قیمتی اشیاء چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

جمعہ 9 دسمبر 2016 09:02

شارجہ:راہ چلتی خواتین سے پرس اور قیمتی اشیاء چھیننے والے گروہ کے ارکان ..

شارجہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016):شارجہ پولیس نے راہ چلتی خواتین سے پرس اور قیمتی اشیاء چھیننے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزما ن کسی بھی راہ چلتے ملکی یا غیر ملکی شہری سے چھری چاقو دکھا کر لوٹ لیتے تھے ۔ ملزمان زیادہ تر ویرانے میں چلتی خواتین کو نشانہ بناتے تھے۔ملزمان زیادہ تر راہ چلتی خواتین سے پرس چھین کر فرار ہو جاتے تھے ۔

(جاری ہے)

پکڑ جانے والے افراد میں ایک عرب شہری سمیت دو پاکستانی شہری شامل ہیں ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کے خلاف متعددشکایات موصول ہوئی تھیں ، جس کے بعد ان کی باقاعدہ ریکی کی گئی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہمارا مقصد تھا کہ اس گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کیا جائے جس میں ہو کامیاب ہو گئے ۔ تینوں افراد کو پروسکیویشن ڈپارٹمنٹ کے سپرد کر دیا گیاجہاں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔