دبئی: 12ربیع الاول کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں پارکنگ فری

جمعہ 9 دسمبر 2016 09:02

دبئی: 12ربیع الاول کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں پارکنگ فری

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016): متحدہ عرب امارات میں گیارہ دسمبر 2016کوحضورﷺ کی پیدائش کے دن کی خوشی میں متحدہ عرب امارات میں تمام پارکنگ لاٹس میں مفت پارکنگ کی سہولت ہو گی ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ متحد ہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے پہلے ہی اس دن تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو چھٹی دے دی گئی ہے ۔پیر کے روز سے تمام دفاتر اور پارکنگ کی فیسیں معمول کے مطابق ہو جائیں گی ۔