کویت سٹی : غیر ملکی شہری نے 7000کویتی دینار سے بھرا بیگ مالک تک پہنچا دیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 09:02

کویت سٹی : غیر ملکی شہری نے 7000کویتی دینار سے بھرا بیگ مالک تک پہنچا دیا

کویت سٹی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016): دنیا میں اب بھی ایسے افراد موجود ہیں جن میں ایمانداری موجود ہے ۔ایسے ہی افراد میں سے ایک ہیں جمال عبدل سلام جس کو گزشتہ روز ملازمت پر جاتے ہوئے ایک بیگ ملا اس نے یہ بیگ اٹھایا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس میں 7000کویتی دینار موجود تھے ۔غیر ملکی شہری کے لیے یہ رقم اس کی 75تنخواہوں سے زائد تھی ۔

لیکن ایمانداری نے اس بہکنے نہ دیا ۔

(جاری ہے)

عبدل سلام ایک سکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کر رہا تھا اسلیے اس نے وہ رقم اپنے پاس رکھنے کی بجائے اپنے ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کو دے دی ۔ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ نے متعلقہ بیگ کے مالک کی تلاش شروع کر دی ۔ بیگ کے مالک کے تلاش کرنے کے بعد بیگ اس کے حوالے کر دیا۔بیگ کے مالک نے اس غیر ملکی سے پوچھا کہ کسی نے اسے دیکھا تھا بیگ اٹھاتے ہوئے غیر ملکی کے جواب نے سب کو لاجواب کر دیا اسکا کہناتھا کہ کوئی اور تونہیں مگر اللہ ضرور دیکھ رہا تھا ۔ بیگ کے مالک نے غیر ملکی سکیورٹی گارڈ کی ایمانداری پر تعریف کی ہے ۔