دبئی:پولیس نے جرم کی پیشنگوئی کرنے والا سسٹم لانچ کر دیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 08:48

دبئی:پولیس نے جرم کی پیشنگوئی کرنے والا سسٹم لانچ کر دیا

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016): دبئی پولیس نے جرم ہونے سے پہلے اسکی پیشنگوئی کرنے والا سسٹم لانچ کر دیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق اس سسٹم کا نام ” کرائم پریڈیشن انیلسز “ رکھا گیاہے ۔ اس وقت یہ سسٹم تجرباتی بنیادوں پر شہرمیں ہونے والے جرائم میں استعمال ہو رہاہے ۔اور اس سے آگے ہونے والے جرائم کے بارے میں بھی پیشگی اطلاع مل جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کے ڈائریکٹر آپریشنز بریگیڈئیر کمال بوطی السوئیدی کا کہناہے کہ اس سسٹم کے استعمال سے ہمیں پتہ چل جاتاہے کہ اس علاقے میں کس طرح کے اور کسی جگہ جرائم زیادہ ہوتے ہیں ۔ جس کے بعد ہم اس علاقے میں پولیس کے نفری بڑھا دیتے ہیں ۔ اس سسٹم کو پہلی دفعہ متحدہ عرب امارات میں استعمال کیا جارہاہے ۔اسی طرح کے متعددپروگرام ترقی یافتہ ممالک میں استعمال ہو رہے ہیں ۔سسٹم دبئی کے مختلف علاقو ں کا تمام ڈیٹا لے کر اس کی ایک رپورٹ تیار کر تاہے ۔ اسکے بعدکسی بھی علاقے میں متوقع جرائم کی ایک رپورٹ بنائی جاتی ہے ۔اس رپورٹ کے بعد اس علاقے میں پولیس کی نفری اور نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا تاکہ کسی بھی طرح کا جرم نہ ہو ۔