شارجہ:بے قابو بس کمپنی ورکروں پر چڑھ دوڑی ،دس زخمی ، ایک ورکر جاں بحق

جمعہ 9 دسمبر 2016 08:48

شارجہ:بے قابو بس کمپنی ورکروں پر چڑھ دوڑی ،دس زخمی ، ایک ورکر جاں بحق

شارجہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 09دسمبر 2016): شارجہ کے علاقے المحمریہ میں ایک بے قابو بس بے قابو ہو کر کمپنی ورکروں پر چڑھ دوڑی ،جس کے نتیجے میں نو افراد شدید زخمی اور ایک غیر ملکی ورکر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بس انتہائی تیز کے ساتھ سڑک کے ساتھ کھڑے وکروں پر چڑھ دوڑی جس سے دس ورکر زد میں آگئے ۔ بس کی زد میںآ نے والا 34سالہ غیر ملکی ورکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ جاں بحق ہونے والے ورکر کی معیت کو مقامی ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیاہے ۔جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔حادثے کا باعث بننے والے ایشیائی ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔