چیئر مین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے بعض وجوہات کی بنا پرعہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے عدالت کا چارج چھوڑ دیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) چیئر مین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے بعض وجوہات کی بنا پرعہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے عدالت کا چارج چھوڑ دیا‘استعفیٰ کی کاپی لاہورہائی کورٹ اور سیکرٹری قانون کو بھجوادی گئی۔

(جاری ہے)

چیئر مین ڈرگ کورٹ چودھری محمدجہانگیر نے بعض وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا استعفیٰ میں لکھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیںاس کو قبول کیا جائے چودھری محمد جہانگیر نے ڈرگ کورٹ کا چارج دوہزار چودہ میں سنبھالا دوہزار سولہ میں یہ ان کی نوکری کی معیاد پوری ہوگئی گورنمنٹ نے ان کے کام کو دیکھتے ہوئے ان کی معیاد مزید دو سال کے لیے بڑھ دی چودھری محمد جہانگیر پانچ ماہ کام کیا ان کا ابھی ڈیرھ سال باقی تھا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا۔