پانامہ لیکس کیس میں سراج الحق کے علاوہ کوئی کمیشن کا حامی نہیں ، میں نہیں چاہتا پانامہ کیس پر کمیشن بنے ،ایک مہینے میں پانامہ کا تمام کیس اوپن ہو چکا ہے ، ججز کے ریمارکس سے لوگوں کو انصاف کی امید ہو چکی ہے ، اگر ادارے پانامہ کی تحقیقات کر لیتے تو سپریم کورٹ کو کیس سننے کی ضرورت نہیں پڑی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس میں سراج الحق کے علاوہ کوئی کمیشن کا حامی نہیں ، میں نہیں چاہتا پانامہ کیس پر کمیشن بنے ،ایک مہینے میں پانامہ کا تمام کیس اوپن ہو چکا ہے ، ججز کے ریمارکس سے لوگوں کو انصاف کی امید ہو چکی ہے ، اگر ادارے پانامہ کی تحقیقات کر لیتے تو سپریم کورٹ کو کیس سننے کی ضرورت نہیں پڑی۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ آئے ان میں ہی ججز کو فیصلہ کرنا چاہیے ، نوازشریف کے لئے سیاست کاروبار ہے ، نوازشریف بتائیں 35ملین کیسے یہاں سے لے کر گئے ، نوازشریف کا سارا کیس جھوٹ پر ہے ، رابرٹ ہرش نے بتایا کہ سوئزرلینڈ میں نوازشریف کے 300ملین ڈالر ہیں ، رابرٹ ہرش کی معلومات پر نیب کی ٹیم سوئزر لینڈ گئی تھی ، نیب کی ٹیم نے واپس آکر رابرٹ ہرش کی رپورٹ کو درست قرار دیا ، رابرٹ ہرش نے نیب سے کمیشن مانگا لیکن سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے نیب کو کاروائی نہیں کرنے دی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس میں سراج الحق کے علاوہ کوئی کمیشن کا حامی نہیں ، میں نہیں چاہتا پانامہ کیس پر کمیشن بنے ،ایک مہینے میں پانامہ کا تمام کیس اوپن ہو چکا ہے ، ججز کے ریمارکس سے لوگوں کو انصاف کی امید ہو چکی ہے ، اگر ادارے پانامہ کی تحقیقات کر لیتے تو سپریم کورٹ کو کیس سننے کی ضرورت نہیں پڑی۔