عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر جلوس کی گزر گاہوں کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، ربیع الااول کے مقدس مہینے میں بھائی چارئے کی فضاء کو برقرار رکھا جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:12

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری نے کہا ہے کہ ربیع الااول کے مقدس مہینے میں بھائی چارئے کی فضاء کو برقرار رکھا جائے،بارہ ربیع الااول کے موقع پر جلوس کی گزر گاہوں کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگی،بارہ ربیع الااول کے جلوسوں کی حفاطت کے لیے پولیس،لیویز فورس،بلوچستان کانسٹیبلری سمیت ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائیگا،مذہبی منافرت و اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی،عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ربیع الاول کے موقع پر قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا ،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی میر دین محمد مری،ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس میر اکرم گشکوری،تحصیلدار نصیر احمد ترین،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر موہن داس ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،ریٹائرڈ میجر انجم منہاس،جماعت اہلسنت کے مولانا حافظ نذر قادری،سائیں منیر جان نقشبندی،صاحبزادہ سعداللہ جان باروزئی،وقار قادری،جمعیت علماء اسلام اور امن کمیٹی کے رکن مولانا یحییٰ مرغزانی،مولانا ادریس سمیت علماء کرام و مشائخ نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ا؂یڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری نے کہا کہ ربیع الااول کا مقدس مہینے میں ہمیں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارئے کو فورغ دینا چاہیے آقا ﷺ کی آمد کے موقع پر میلاد کے جلوسوں اور مساجد میں محافل کے دوران سیکورٹی کے انتظامات میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو میں بھی سختی لائی گئی ہے جبکہ مسافر خانوں اور ہوٹلوں میں روزانہ کی بنیاد پر رہائش اختیار کرنے والوں کے کوائف حاصل کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو سادہ لباس میں بھی تعینات کیا گیا انہو ں نے کہا کہ عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پرمنافرت پھیلانے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ایسے علماء کرام کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں میونسپل عملہ روزانہ کی بنیاد پر جلوس کی گزرگاہوں کے علاوہ مساجد وں کے اطراف کی سڑکوں پر بھی صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے ،انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الااول کے موقع پر پولیس ،لیویز فورس ،بلوچستان کانسٹیبلری سمیت ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :