عید میلاد النبیﷺ کی آمد کے سلسلہ میں ورلڈ ختم نبوت یوتھ فورس ، دعوت اسلامی سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیوں اور جلوسوں کا انعقاد

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:04

سیالکوٹ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) عید میلاد النبیﷺ کی آمد کے سلسلہ میں ورلڈ ختم نبوت یوتھ فورس ، دعوت اسلامی سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں اور جلوس منعقد کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جامعہ مسجد ابو حنیفہ سیالکوٹ ، فیضان مدینہ کے علاوہ شہر اقبال کے مختلف علاقوں سے مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں اور جلوس نکلنے کا سلسلہ 1ربیع الاول سے شروع ہو چکا ہے اور مقررین نبی کریم ﷺ کی شان میں نذرانہ عقیدت اور ہدیہ نعت پیش کرتے نظر آرہے ہیں ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ننھے بچے عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تیاریاں کرنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ گھروں میں محافل او ر ذکر و نعت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ حفاظتی امور کے نگران شاہد مبین قادری ، سید شاہد حسین ، قاری اظہر قادری اور مطیع اللہ ودیگر نے کہا کہ میلاد مصطفیﷺ شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا اور اس سلسلہ میں تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :