شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کامیابی کے ساتھ عوامی مسائل حل کر رہی ہے، چوہدری محمد اکرام

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:04

سیالکوٹ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں حکومت کامیابی کے ساتھ عوامی مسائل حل کر رہی ہے ۔حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کردیا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تا کہ عوام سے کئے وعدے مکمل ہو سکیں ۔

ہماری حکومت نے قلیل عرصہ میں ہی اپنے اہداف حاصل کر لئے ہیں اورعوام سے کئے اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنچائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے ۔ میاں برادران جب بھی اقتدار میں آئے ملکی معیشت میں اضافہ ہوا اور ملک کی عوام خوشحال ہوئی ۔ ہماری حکومت کامیابی کے ساتھ ملکی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور مخالفین ترقی کے دشمن عوام کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن عوام اور حکومت کا آپس میں گہرا تعلق دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔

میاں برادران کی قیادت میں پوری قوم ترقی کے سفر کو جاری رکھے گی اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) دوبارہ برسرا قتدار آکر عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :