فیصل آباد ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے جاری

زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے اورناقص انتظامات پر 16ہوٹلوں اور بیکریوں کو وارننگ ٹیلکم پائوڈر اورٹیکسٹائل میٹریل سے ٹافیاں‘ ببل گم اور ریوڑیاں بنانے والی 2 فیکٹریاں سیل

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے جاری‘ زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے اورناقص انتظامات پر 16ہوٹلوں اور بیکریوں وغیرہ کو وارننگ جاری جبکہ ٹیلکم پائوڈر اورٹیکسٹائل میٹریل سے ٹافیاں‘ ببل گم اور ریوڑیاں بنانے والی 2 فیکٹریاں کو سیل کردیا گیا آن لائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے کالج روڑسمن آباد میں طفیل سنزاینڈ فوڈز(پروڈکشن یونٹ)کوپرودکشن میں ٹیکسٹائل انگریڈینٹس استعمال کرنے، ریوڑی میں پولی پراپلین کی ملاوٹ کرنے، نان فوڈ گریڈ کلرز کا استعمال کرنے،زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے، گریس کی طرح کا کالا گندہ تیل استعمال کرنے، حشرات کی روک تھام کا انتظام نہ ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجو دنہ ہونے، ورکرز کے ہاتھ دھونے کیلئے بیسن موجود نہ ہونے اور صفائی کے انتہائی ناقص حالات کی بناپر فوری طورپر سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

ناقص کوالٹی کی اشیاء تقریبا 267بیگز50kgوالے ضبط کر لیے گئے۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے حمزہ کالونی میں زبیر کنفیکشنری پر چھاپہ مارا اور فوری طور پر سربمہر کر دیا۔وجوہات یہ تھیںکہ کھانے پینے کی اشیاء بنانے کیلئے کاسمیٹک کیمیکل کا استعمال ہو رہا تھا، ببل گم بنانے کیلئے ٹیلکم پائوڈر کا استعمال کیا جا رہا تھا اور فوڈ گریڈ کلر کی بجائے ٹیکسٹائل کلراستعمال کیا جا رہاتھا، کھانے پینے کی اشیاء پائوں کی سطح پر موجود تھیں ، حشرات کی روک تھام کیلئے کوئی مناسب بندوبست نہ تھا، پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجود گی پائی گئی، ورکرز بغیر میڈیکل کے کام کر رہے تھے ، مختلف کھانے پینے کی اشیاء کے نمونہ جات حاصل کیے گئے۔

مزید کاروائی کرتے ہوئے جھال سمندری میںماشاء اللہ آئس بار، سرفراز دہی بھلے، رحمان سویٹس ، نرالہ سویٹس ،سخی ہوٹل اینڈ نان شاپ ،لوکل سویٹس اور عامرہ سویٹس کوحشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے۔مزید کاروائی کرتے ہوئے جناح کالونی میںحاجی نذیرپکوان کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے۔مزید کاروائی کرتے ہوئے گلبرگ میںرضا نان شاپ،رضابریانی اور زاہدپان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے۔مزید کاروائی کرتے ہوئے شاداب کالونی میںشہاب سویٹس اور بگا پان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بہتری کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :