ظہیر مشتاق رانا کے اعزاز میں کل پاکستان مشاعرہ ہفتہ کو ہوگا

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:58

فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر فیصل آباد آرٹس کونسل اور حلقہ یاراں کے اشتراک سے کویت میں مقیم سیالکوٹ کے معروف شاعر ظہیر مشتاق رانا کے اعزاز میں کل پاکستان مشاعرہ ہفتہ 10 دسمبر شام 5 بجے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس کی قیادت محترمہ حمیدہ شاہین کریں گی۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید نے بتایا کہ میاں آفتاب احمد،احمد عطاء اللہ،افضل گوہر،اعجاز توکل،شاہد ذکی،سعید دوشی،ذیشان اطہر،افضل خاں،ناصر مجید اور عدنان بیگ مہمانان اعزاز ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ مشاعرہ میں شعرا کرام اپنا کلام بھی پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :