وزیراعظم محمد نواز شریف دن رات پی آئی اے، ریلوے اور بجلی کے اداروں کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں ، پی پی پی نے اپنے دور میں غیر شفاف بھرتیوں اور مالی بے قاعدگیوں سے ادارے تباہ کئے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف دن رات پی آئی اے، ریلوے اور بجلی کے اداروں کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں جبکہ پی پی پی نے اپنے دور میں غیر شفاف بھرتیوں اور مالی بے قاعدگیوں سے ادارے تباہ کئے جس کی قیمت قوم آج بھی ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بیمار اداروں کی اصلاح کر رہی ہے اور انہیں مالی اور انتظامی بحران سے نکال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں اداروں کو تباہ کرنے والے آج ہم پر سوال اٹھا رہے ہیں اور الزامات لگا رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پی آئی اے، ریلوے اور بجلی کے اداروں کو تباہ کرنے والے ماہرانہ رائے دینے کی بجائے ماہرین کی تحقیق کا انتظار کریں۔