قطری شہزادہ شیخ علی بن عبداللہ الثانی شکار کیلئے ہوشاب اور بالاکتار پہنچ گئے

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) قطری شہزادہ شیخ علی بن عبداللہ الثانی شکار کیلئے ضلع کیچ کے علاقوں ہوشاب اور بالاکتار پہنچے تو انہیں شکار کی اجازت کے سلسلے میں کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم وزیراعظم کو فون کر نے کے بعدحکومت کو قطری شہزادے کو سیکورٹی اور پروٹوکول فراہم کرنے کی فوری ہدایات جاری کیںتفصیلات کے مطابق قطری شہزادے نے شکار کیلئے اجازت نہ ملنے کے باعث وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو قطری شہزادے کو سیکورٹی اور پروٹوکول فراہم کرنے کی فوری ہدایات جاری کیں، جس کے بعد قطری شہزادہ اپنے خاندان اور عملے کے دیگر ارکان کے ہمراہ تربت پہنچے۔

کمشنر مکران بشیر احمد بنگلزئی اور ڈپٹی کمشنر کیچ یقوب مری نے قطری شہزادے کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا، جب سیکورٹی میں شاہی مہمانوں کو ہوشاب اور بالاکتار منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

قطری شہزادے نے کیمپ پہنچ کر صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، ذرائع نے دعوی کیا کہ قطری شہزادے کا کہنا تھا کہ اگر حکام نہیں چاہتے کہ وہ شکار کریں تو وہ علاقے سے چلے جائیں گے۔تاہم حکام کی جانب سے انہیں اور ان کے عملے کے دیگر افراد کو سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد قطری شہزادے نے وہاں رکنے کا فیصلہ کیا۔قطری شہزادے کے ہمراہ 5 قطری، 2 ایرانی، 3 نیپالی، 2 عمانی اور کچھ پاکستانی شہری تھی