ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن زیارت کے زیر اہتمام قومی دن برائے ووٹران کے حوالے سے واک اور سیمینار کا انعقاد

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن زیارت کے زیر اہتمام قومی دن برائے ووٹران کے حوالے سے واک اور سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل تھے ۔تقریب میں قبائلی معتبرین ،سول سوسائٹی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر زرغون خان کاکڑ اور ملک حبیب اللہ نے خطاب کیا۔

ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ہر عاقل بالغ پاکستانی کا بنیادی حق ہے ،اہل وعقد ووٹ کو مذہبی ،قانونی،اخلاقی اور قومی فریضہ خیال کرتے ہیں ،بظاہر ایک ووٹ سے بڑی تبدیلی کا تصور محال لگتا ہے لیکن قطرہ قطرہ دریا کی مانند اور مثبت اور تعمیری ووٹ کے ذریعے ہی تبدیلی ممکن ہوتی ہے ،جمہوری نظام میں فرد کی رائے کو حقیقی اور عملی اہمیت حاصل ہے ،ووٹ کے ذریعے خود غرض اورعاقبت نا اندیش اشخاص کا احتساب ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو چاہیے کہ ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کریں ،ووٹ قوم کی امانت ہے مستقبل کی خوشحالی اور جمہوری عمل کی بقاء کے لیے سب کو الیکشن کمیشن کا ساتھ دیکر اپنے ووٹ کے انداراج کو یقینی بنانا چاہیے ،ووٹ کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے میڈیا ،سول سوسائٹی اور ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ،ووٹ دینا ہر شہر ی کا فرض ہونا چاہیے کیونکہ ایک فرد کے ووٹ سے مثبت تبدیل لائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہووٹ کے بارے میں عوام میں شعور اوروآ گہی کے حوالے سے قومی سطح پردن منانا اور پروگرامز منعقد کرنا الیکن کمیشن کی اچھی کاوش ہے ،ان کی اس کاوش سے ووٹ کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر ہوگا اور ایک مثبت تبدیلی آئے گی

متعلقہ عنوان :