کارکن 2018کے انتخابات کو چیلنج سمجھ کربھرپورتیاریاں شروع کردیں، اسد اللہ بھٹو

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ کارکن 2018کے انتخابات کو چیلنج سمجھ کربھرپورتیاریاں شروع کردیں،جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد دعوت وتبلیغ اوراصلاح معاشرہ کے ساتھ اللہ کی حاکمیت یعنی اقامت دین ہے۔باغ جناح میں دورورزہ سندھ ورکرزکنونشن کی کامیابی اوربھرپور عوامی شرکت سے کارکنان اورقیادت کو امید وحوصلہ ملا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے تحت قباء آڈیٹوریم میں سندھ ورکرزکنونشن کی مختلف کمیٹیوں کے منتظمین کے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سیجماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نائب امیرمحمدحسین محنتی،جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو،کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ نے منتظمین کا شکریہ اورسندھ کا روایتی تحفہ اجرک اورٹوپی بھی پیش کی۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ اللہ کے باغی حکمرانوں سے نجات اور نیک لوگوں کے حوالے اقتدار اوراللہ کی زمین پر اللہ کانظام نافذ کرنے کے سوادنیا کوامن وانصاف اورانسانیت کو چین وسکون نہیں مل سکتا۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ ایثاروقربانی کے جذبہ کے بغیربھترنتائج کا حصول ناممکن ہے،اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اورکارکنان کی شب وروز محنت کے نتیجے میں ہی باغ جناح میںایک کامیاب سندھ ورکرزکنونش کا انعقاد ممکن ہوسکا۔

انہوں اجتماع کی میزبانی کرنے والے کراچی کی قربانیوں ومحنت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو نے کہا کہ جماعت اسلامی پرامن اورآئینی جدوجہد پریقین رکھتی ہے۔جماعت اسلامی ہی سندھ میں حقیقی تبدیلی کے لیئے جدوجہد کررہی ہے،امیرحلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں کامیاب سندھ ورکرزکونشن کا انعقاد کرکے جماعت اسلامی نے ثابت کیا یہاں کوئی خلا نہیں ہے،ہماری دیانتدارقیادت سب کے سامنے ایک مثال ہے انہوں نے کہا کہاکہ اللہ کے فضل سے ہی اس مشکل مرحلے کوطئے کیا،نظم صوبہ کا ہمیں مکمل اعتماد اورتعاون حاصل رہا،تاہم یہ کراچی جماعت کا پہلا اورنیا تجربہ تھالیکن ہم نے پوری کوشش کی تھی کہ شرکائے اجتماع کوتمام ضروری انتظامات اور سہولتیں مہیا کی جائیں۔

نائب امراء حافظ نصراللہ عزیز،پروفیسرنظام الدین میمن۔عبدالغفارعمر،نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی،عظیم بلوچ اورقیم حلقہ کراچی عبدالوہاب بھی اسٹیج پر موجود تھے۔#