پی پی ایل نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا

نومبر میں کمپنی کی یومیہ خالص پیداوار نے 1 بی سی ایف ای کا ہدف عبور کر لیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے حال ہی میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے جب نومبر میں کمپنی کی یومیہ خالص پیداوار نے 1 بی سی ایف ای کا ہدف عبور کر لیا ہے جس کے نتیجے میں2014-2015 کے مقابلے میں موجودہ سال کی پیداوار میںمجموعی طور پر 10 فیصد سے زائد کااضافہ ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں سے اہم کمپنی کے آپریٹڈ اثاثوں میں ریکارڈ 23 کنوئوں کی کھدائی(جن میں سے 11 پیداواری کنوئیں:سوئی اور کندھ کوٹ میں چار چار، آدھی میں 2 اور گمبٹ سائوتھ میں 1 ) ،پیداواری صلاحیتوںمیں اضافہ کرناجس میں سوئی کمپریسرز کو بہتر بنانا اور مختلف فیلڈ ز میں موجود کنوئوں پر ورک کے ساتھ ساتھ ہی آدھی و گمبٹ سائوتھ میںپیداوار کو پروسیس کرنے کی نئی تنصیبات سے کا م کا آغاز بھی شامل ہے۔

#

متعلقہ عنوان :