سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو کل گیس فراہمی معطل کردی جائیگی

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو کل( جمعہ) کی صبح آٹھ بجے گیس فراہمی معطل کردی جائیگی ۔

(جاری ہے)

گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر میں جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :