بلوچ معززین پرمشتمل پانچ رکنی وفدنے ایم کیوایم کے عارضی مرکزپیرالہٰی بخش کالونی کادورہ

کنوینرڈاکٹر محمدفاروق ستارسے ملاقات کی اورانہیںاپنے مسائل سے آگاہ کیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:50

بلوچ معززین پرمشتمل پانچ رکنی وفدنے ایم کیوایم کے عارضی مرکزپیرالہٰی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) پاک کالونی سے تعلق رکھنے والے بلوچ معززین پرمشتمل پانچ رکنی وفدنے ایم کیوایم کے عارضی مرکزپیرالہٰی بخش کالونی کادورہ کیااورمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹر محمدفاروق ستارسے ملاقات کی اورانہیںاپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وفدمیںندیم زبیری،ولی محمد،نبی بخش،محمدشاہدبلوچ اورعبدالحفظ شامل تھے۔

وفدنے بتایاکہ پاک کالونی کے عوام شدیدمشکلات ومسائل کاشکارہیںجبکہ علاقے میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیراورگندہ پانی جمع ہے اور وبائی امراض پھیلنے کابھی خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدبتایاکہ علاقہ پولیس کی جانب سے بھی پاک کالونی کے مکینوںکوبلاوجہ تنگ کرنے کاسلسلہ روزکامعمول بن کررہ گیاہے ۔اس موقع پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وفدکی آمدکاخیرمقدم کیااوران کی گذارشات کوغورسے سنا۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے پاک کالونی میںصفائی ستھرائی کے حوالے مسائل کے حل کے لئے معززین کویقین دہانی کرائی اورکہاکہ بلاتفریق رنگ ونسل زبان اورمذہب عوام کے مسائل کاحل ،انہیںانصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سہولیات ان کی دلیزپرپہنچانا ایم کیوایم پاکستان کابنیادی منشورہے۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم پاک کالونی کے عوام سے بخوبی واقف ہے ۔

متعلقہ عنوان :