ملتان میں موسم خشک جبکہ صبح کے وقت ہلکی دھند ہوگی۔محکمہ موسمیات

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:44

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان میں موسم خشک جبکہ صبح کے وقت ہلکی دھند ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.2اورکم سے کم 12.8سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب88فیصداورشام5بجی56فیصدریکارڈکیاگیا۔آج جمعہ کے روزملتان میں سورج صبح 6بجکر50منٹ طلوع اورشام5بجکر15منٹ پرغروب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :