صوبے سے جعلی اورغیر معیاری ادویات کے کاروبارکاخاتمہ کر کے دم لیںگے،وزیراعلی شہباز شریفٰ کی لندن سے خصوصی ہدایات

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:40

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے صوبائی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ادویات تیار اورفروخت کرنیوالے موت کے سوداگر ہیںاس لئے ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کیساتھ جاری رکھا جائے ۔میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات ملنا ان کا حق ہے اورمیںمعیاری ادویات کی عوام کو فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر حد تک جاؤں گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جعلی ادویات تیار کرنیوالے عناصر کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنیوالے کو 10لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ صوبے سے جعلی اورغیر معیاری ادویات کے کاروبارکاخاتمہ کر کے دم لیںگے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے جعلی ادویات کے خاتمے کی ذمہ داری قومی فرض سمجھ کر ادا کریں۔اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں اورعملے کو بھی نقد انعامات اورتعریفی سرٹیفکیٹس دیں گے۔انہوںنے کہا کہ جعلی وغیر معیاری ادویات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔