کبھی جنید جمشید کے منہ سے کسی کی برائی نہیں سنی، جنید جمشید نوجوانوں کیلئے رول ماڈل تھے،شاہد خان آفریدی

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:40

کبھی جنید جمشید کے منہ سے کسی کی برائی نہیں سنی، جنید جمشید نوجوانوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی جنید جمشید کے منہ سے کسی کی برائی نہیں سنی، جنید جمشید نوجوانوں کے لئے رول ماڈل تھے ، جنید جمشید کا گانا’’یہ شام پھر نہیں آئے گی ‘‘ہمیشہ یاد رہے گا ، جنید جمشید کی نعتیں سب اچھی لگتی ہیں ، ان کے ملی نغمے ’’ایسی زمیں اورآسمان‘‘ ،’’دل دل پاکستان‘‘ہمیشہ یاد رہیں گے ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ طیارہ حادثے میں شہداء کی مغفرت فرمائے ۔ جنید جمشید بہت اچھے انسان تھے ، ہمیں ان کی یاد ہمیشہ آتی رہے گی،اللہ تعالٰی مرحوم جو جنت میں جگہ عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :