حافظ آباد، کمبائن ہار ویسٹر مشین اور کام میں تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین جاں بحق ،3افراد شدید زخمی

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) حافظ آباد میںجلالپور روڈ پر کوٹ مبارک کے قریب کمبائن ہار ویسٹر مشین اور کام میں تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین جاں بحق 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیاجہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مڈھورا کلاں کے رہائشی محمداکرام ، اورمزمل تین خواتین کبریٰ بی بی، صائمہ جہانگیر اور آصفہ کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر گائوں جا رہے تھے کہ کوٹ مبارک کے قریب اُن کی کار مخالف سمت سے آنے والی کمبائن ہار ویسٹر مشین سے ٹکرا گئی جس سے کبریٰ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 4زخمیوں کو ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے ٹراما سنٹر منتقل کیا جہاں صائمہ بی بی بھی دم توڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :