حساس ادارے کی وفاقی دارالحکومت میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد 3 ساتھیوں سمیت گرفتار، تفتیش کیلئے نامعلو م مقام پر منتقل

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) حساس ادارے نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والے کالعدم تحریک طالبان الحرار گروپ کے دہشت گرد کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلو م مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حساس ادارے نے راولپنڈی اسلام آباد میں بڑی کاروائی کی جس دوران ایک سال کی کوششوں کے بعد اہم مطلوب دہشت گرد کو3ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

اعلی تعلیم یافتہ ذیشان عرف ماسٹر کی ایک سال سے تلاش جاری تھی ۔ ذیشان عرف ماسڑ کالعدم لشکر جھنگوی سے کالعدم ٹی ٹی پی الحرار میں شامل ہوا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ماسٹر مائنڈ ذیشان نامی دہشت گرد نے دوہزار بارہ میں افغانستان میں تربیت حاصل کی اور وہ مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ سیکیورٹی اداروں نے ملزما ن کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :