طیارہ حادثہ قومی المیہ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے،مولانا الیاس چنیوٹی

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:32

چنیوٹ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) طیارہ حادثہ قومی المیہ ہے قیمتی جانوں کے ضیاع پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ قدرتی حادثہ ہے جس میں کسی انسانی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیںگی ،پوری قوم حادثہ میںجاںبحق ہونیوالے افراد کے غم میں برابر کی شریک ہے، ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی اصل وجوہات کو تلاش کرنے کے لیے حکومت نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو جلد اس حادثے کی تحقیقات مکمل کرے گی، اگر تحقیقات میں کسی جگہ کوئی انسانی کوتاہی کی نشاندہی ہوتی ہے تو سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :