کمزور ماں اور بچے میں غذائیت پوری کرنے کیلئے فوڈ سپلیمنٹ دیئے جائیں گے،ڈاکٹر خالد

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:32

بوریوالا۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ماں اور بچے کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ ان کی خوراک کاخاص خیال رکھا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد محمو د چوہدری نے یونین کونسل نمبر 58,59,62میں ہیلتھ سیشن کی تقریب میں کیا، اس موقع پر ایل ایچ ایس خالدہ روبین و ہیلتھ کا دیگر عملہ بھی موجود تھا، ڈاکٹر خالد محمو د نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جا رہا ہے جس میں کمزور بچوں اور دودھ پلانے والی مائوں جن میں خون کی کمی ہے کو گھر گھر جا کر چیک کر کے رجسٹریشن کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ دودھ پلانے والی مائو ں کوموقع پر ہی آئرن کی گولیاں دی جارہی ہیں تاکہ جسم سے خون کی کمی کو پورا کیا جاسکے اور قوت مدافعت بڑھائی جا سکے ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ رجسٹرڈ کمزور بچوں اور مائوں کو غذائیت کی کمی پوری کرنے کیلئے فوڈ سپلیمنٹ بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :