لاہور،فوڈ اتھارٹی کے چھاپے‘ 1500لیٹر ایکسپائرکولڈ ڈرنک‘ جوس اور دودھ ضائع،300کلو ملاوٹ شدہ چینی تلف

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:30

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نی800لیٹر ایکسپائر کولڈ ڈرنک‘ 400لیٹر ایکسپائرجوس اور 300لیٹر دودھ اور 300کلوگرام ملاوٹ شدہ چینی ضائع کر کے متعدد کولڈ ڈرنکس شاپس کو سیل کر دیا۔ جبکہ ٹافیاں اور ببل گم وغیرہ میں کاسمیٹکس کیمیکل‘ ٹیلکم پائوڈر‘ ٹیکسٹائل کلر اور گندا تیل وغیرہ استعمال کرنے پر 3سویٹس فیکٹریوں کو سیل‘ 1335کلوٹافیاں ضبط کر لیں ۔

16ہوٹلوں وغیرہ کو جرمانے اور 27کو بہتری کے وارننگ لیٹر جاری کر دیئے گئے۔مون مارکیٹ اقبال ٹائون میں شیخ وارث نہاری‘ ناشتہ پوائنٹ‘ چاچا بسا سویٹس حلوہ پوری کو تین تین ہزار‘ علی چکن اینڈ بریانی ہائوس اور مدینہ سویٹس کو دو دو ہزار‘ حیدری نان شاپ کو 8ہزار‘ مصطفی ملک شاپ کو 5ہزار‘ بسم اللہ ہوٹل کو 10ہزار‘ بگ مین سویٹس کو 12ہزار روپے‘ فردوس مارکیٹ میں امین چکن چنے کو 3ہزار‘ حسنی حسینی سٹورز کو 7500روپے‘ مغلپورہ میں ممتاز سویٹس کو 8ہزار‘ گڑھی شاہو میں بریڈ اینڈ بی اونڈ کو 9ہزار‘ سکھ نہر پر نوشاہی کوکنگ سینٹر‘ حاجی یعقوب سویٹس کو تین تین ہزار‘ اے اینڈ جے سٹور کو 7500‘ بلال گنج میں بلال سویٹس پروڈکشن یونٹ کو ناقص انتظامات پر سیل کر کے 45لیٹر ناقص شوگر سیرپ ضائع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آئوٹ فال روڈ پر متعدد پان اور کولڈ ڈرنکس شاپ سے 800لیٹر ایکسپائر کولڈ ڈرنک‘ 400لیٹر ایکسپائر جوس اور300لیٹردودھ اور 400کلوگرام ملاوٹ شدہ چینی موقع پر ضائع کر کے شاپس کو سیل کردیا گیا۔ فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ٹیکسٹائل میٹریل کا استعمال‘ ناقص صفائی اور ریوڑی وغیرہ میں پولی پراپین کی ملاوٹ پر سیل کر کی1335کلوگرام ٹافیاں ریوڑیاں وغیرہ ضبط کر لیں۔

ببل گم بنانے کے لئے ٹیلکم پائوڈر‘ ٹیکسٹائل کلر‘ کاسمیٹکس کیمیکل وغیرہ استعمال کرنے پر حمزہ کالونی میں زبیرکنفیکشنری کو چھاپہ مار کر سیل کر دیا گیا۔ جبکہ 13ہوٹلوں‘ بیکریوں‘ دیہی بھلوں اور پان شاپ وغیرہ کوبہتری کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ گوجرانوالہ میں 2ہوٹلوں کو جرمانے جبکہ ہیلتھ کیئر واٹرپلانٹ سمیت14کو بہتری کے احکامات اور وارننگ جاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :