ن لیگی خواتین ارکان اسمبلی کاطیارہ حادثہ میںجاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:30

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کی خواتین رہنمائوں نے طیارہ حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اس سانحہ میں جاں بحق افرادکے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں ،حکومت سانحہ کا شکار افراد کے گھر والوں کو ہر طرح سے سپورٹ کرے گی،مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی لبنیٰ فیصل،تحسین فواد،راحیلہ خادم حسین اورفرح منظورنے کہا کہ حکومت طیارہ حادثے کی تحقیقات شفاف طریقے سے کرے گی اور جو بھی ذمہ دار ہو گا اسے سامنے لایا جائے گا ، نرگس متین ،آسیہ فروز اور صدف عبداللہ نے بھی طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :