برٹش کونسل ہیڈ آف جسٹس کرسٹوفر مارشل کا سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈ آرڈر ونگ کا دورہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:30

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)برٹش کونسل ہیڈ آف جسٹس کرسٹوفر مارشل نے وزیراعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈ آرڈر ونگ کا دورہ کیا،اس موقع پر سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے ہیڈ آف جسٹس کرسٹوفر مارشل اور ان کی ٹیم کا خیرمقدم کیا اور انہیںایس ایم یو کی اصلاحات اور اختراعی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، سلمان صوفی نے بتایا کہ خواتین کے حقوق‘ تحفظ اور خودمختاری کیلئے حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج پیدا ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائیلنس ایکٹ 2016ء کے مسودے کی تیاری اور اس کے بارے میں قانون سازی کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے اشتراک سے نصاب میں خصوصی مضامین بھی شامل کئے جا رہے ہیں، سلمان صوفی نے بتایا کہ پنجاب کوجنوبی ایشیاء میں سب سے پہلے ڈیلرز وہیکلز رجسٹریشن سسٹم نافذ کرنے کا اعزاز حاصل ہے، برٹش کونسل ہیڈ آف جسٹس کرسٹوفرمارشل نے ملتان میں پہلے وی اے ڈبلیو سی کے پائلٹ پراجیکٹ کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کیا، انہوں نے متاثرہ خواتین کیلئے ایک ہی چھت تلے تمام ترسہولتیں فراہم کرنے کے عمل کو سراہا، برٹش ہیڈ آف جسٹس کرسٹوفر مارشل نے ایس ایم یو کے ساتھ اشتراک کار پر اتفاق کیا۔