نئی اردو فلم ’’رہبرا‘‘ شاندار اور منفرد فلم ہو گی،احسن خان

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:30

نئی اردو فلم ’’رہبرا‘‘ شاندار اور منفرد فلم ہو گی،احسن خان
لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ادکار احسن خان کا کہنا ہے کہ میری نئی اردو فلم ’’رہبرا‘‘ شاندار اور منفرد فلم ہو گی۔ فلم میں میرا کردار بہت خوبصورت اور موثر ہے۔ اپنا کردار پڑھ کرہی اس فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

احسن خان نے بتایا کہ اگرچہ میرا فنی آغاز فلموں سے ہوا تھا مگر تجربہ نہ ہونے کی بناء پرفلموں سے ہٹ کر ٹی وی ڈراموں کی طرف آگیا اب جبکہ پھر معیاری اور اچھی فلموں کا آغاز ہوا تو فلموں میں بھی کام کر رہا ہوں اور مجھے اچھا لگ رہا ہے۔

احسن خان نے بتایا کہ مجھے ٹی وی ڈرامہ سیریل ’’اڈاری‘‘ کے ایک منفی کردار نے بہت شہرت دی ا بھی تک مجھے اس کردار کا رسپانس مل رہا ہے۔ اس کے بعد مجھے مزید منفی کرداروں کی آفرز ہوئی مگر میں نے انکار کر دیا۔ میں مختلف کردار ادا کرنا چاہتاہوں۔

متعلقہ عنوان :