نبی کریم ؐ کی ولادت پوری دنیا کیلئے سلامتی، رواداری کا پیغام لے کر آئی ہے،مقررین

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:24

گوجرانوالہ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) اسلام سلامتی کا مذہب ہے۔ نبی کریم ؐ کی ولادت پوری دنیا کے لئے سلامتی، رواداری، حسن اخلاق، پیار و شفقت کا پیغام لے کر آئی ہے۔آپؐ دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ اسلام کی پوری تعلیمات رسول کریم ؐ کی سنتوں میں مجسم ہے۔ پوری دنیا عموماًاور مسلمان خصوصاً نبی کرایم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیر ہو کر دنیا کو جنت نظیر بنا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں منعقدہ ضلعی مقابلہ حسن نعت کے دورن خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور اور گذشتہ ہونے والے طیارہ حادثے کے شہداء کے لئے شمیں روشن کی گئیں اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں گوجرانوالہ کے مختلف سرکاری کالجوں کے طلباء و طالبات نے نعت خوانی کے مقابلے میں شرکت کی۔

مقابلہ میں پہلی اور دوسری پوزیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹائون گوجرانوالہ کی طالبات آمنہ اور اجالا اصغر، دوسری پوزیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون گوجرانوالہ کی طالبہ صباء نور جبکہ ہوصلہ افزائی انعام گورنمنٹ کالج آف کامرس پیپلز کالونی گوجرانوالہ کے طالب علم عمیر نے حاصل کیا۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل کی طرف سے نقد انعامات، شیلڈز اور تحائف بھی دئیے گئے۔

مقابلہ میں ججز کے فرائض پیر اشرف شاکر، ثانیہ نواز، اور رانا اسرائیل ایڈووکیٹ نے انجام دئیے۔ پرگرام میں پونیہ برادز کے جنرل منیجر سیلز عنائیت گوندل ، چئیرمین تنظیم بقائے ثقافت چوہدری اشرف مجیدکے علاوہ اساتذہ اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹائون کی طالبہ اور پروفیسر مسرت چیمہ نے شہداء کو خصوصی کلام کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :